9 فروری 2026 - 20:14
مآخذ: سچ خبریں
ایران اور متحدہ عرب امارات کا خطے میں سلامتی کے فروغ پر زور

ایران اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ ملاقات میں خطے میں استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا، جس میں ایران کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے سیاسی امور کے نائب وزیر مجید تخت روانچی اور امارات کی جانب سے وزارتِ خارجہ میں وزیرِ مملکت لانا نسیبہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں فریقوں نے گزشتہ برس ابوظہبی میں منعقد ہونے والے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا اور ایران و امارات کے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتِ حال کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ اس بات پر خصوصی تاکید کی گئی کہ خطے میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہیے۔

مجید تخت روانچی اور لانا نسیبہ نے تہران اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک تمام سطحوں پر مشاورت، رابطوں اور سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha